آل پاکستان انجمن تاجران کانیلا گنبد پارکنگ پلازے کی تعمیر کیلئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار ، مسائل سے بچنے کیلئے تاجر وںکو مشاورت میں شامل کیا جائے ، اشرف بھٹی

Date:

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے نیلا گنبد پارکنگ پلازے کی تعمیر کیلئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد سامنے آنے والے مسائل سے بچنے کیلئے تاجر نمائندوں کو مشاورت کے عمل میں شامل کیا جائے ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے رسمی اعلانات نہیں کر رہیں بلکہ منصوبوں کے لئے عملی پیشرفت بھی کر رہی ہیں ۔ٹولنٹن مارکیٹ مال روڈ پارکنگ پلازے کا ٹینڈر جاری ہونا ،منصوبے کی تکمیل 9 ماہ میں کرنے کا عزم اورنیلا گنبد پارکنگ پلازے کیلئے پری کوالیفکیشن جاری کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں کے دیگر بھی دیرینہ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تاجر تنظیموں کے رہنمائوں سے ملاقات کر کے ان سے آگاہی حاصل کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن خوش آئند ہے تاہم حکومت متاثرہ افراد کو کاروبار کے لئے مناسب جگہیں فراہم کرے تاکہ ان کے گھر کا چولہا جل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Attaullah Tarar welcomes Turkish lawmaker Ali Şahin to Pakistan, hails enduring Pakistan-Türkiye brotherhood

Ali Şahin expresses profound love for Pakistan, says he...

Two Holy Mosques offer live Friday sermon translations in 11 international languages through YouTube

Service enables Muslims worldwide to follow sermons in their...

Türkiye-Pakistan strategic partnership must translate into stronger institutional cooperation, practical collaboration: Turkish envoy

Ambassador Dr. İrfan Neziroğlu highlights historic bonds, defence cooperation,...

Pakistan, Türkiye discuss cooperation in digital media governance, countering disinformation

Fahd Haroon receives high-level Turkish delegation led by Prof....