یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے قیام کے 23 سال مکمل

Date:

:یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے قیام کے 23 سال مکمل ہو گئے جو اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے بطور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری 2002 میں اس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز کی موجودگی میں واشنگٹن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ احمد سی بوزار نے بطور چیئرمین یو ایس کونسل دستخط کیے تھے۔

واشنگٹن ڈی سی میں معروف پاکستانی تاجر رہنما افتخار علی ملک کی وژنری قیادت میں قائم ہونے والی یہ کونسل دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم، تجارتی سہولت کاری اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے والے ایک بڑے پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔ بانی چیئرمین کے طور پر افتخار علی ملک نے حکومت، صنعت اور چیمبرز سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو جمع کیا تاکہ مکالمے کے فروغ اور دو طرفہ تجارت کے لیے ایک مضبوط فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

ان کی دانشمندانہ قیادت نے طویل مدتی شراکت داری کی بنیاد رکھی اور پاکستان کے بنیادی شعبوں، توانائی، آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل اور سروسز میں امریکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ آج عالمی اقتصادی حرکیات کے شانہ بشانہ ارتقاکے ساتھ ساتھ، کونسل جدت، شمولیت اور طویل مدتی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

یہ اسٹریٹجک اتحاد ایک پل کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے دونوں ممالک کو نئے اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور تجارتی مواقع کو کھولنے میں مدد ملتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Attaullah Tarar welcomes Turkish lawmaker Ali Şahin to Pakistan, hails enduring Pakistan-Türkiye brotherhood

Ali Şahin expresses profound love for Pakistan, says he...

Two Holy Mosques offer live Friday sermon translations in 11 international languages through YouTube

Service enables Muslims worldwide to follow sermons in their...

Türkiye-Pakistan strategic partnership must translate into stronger institutional cooperation, practical collaboration: Turkish envoy

Ambassador Dr. İrfan Neziroğlu highlights historic bonds, defence cooperation,...

Pakistan, Türkiye discuss cooperation in digital media governance, countering disinformation

Fahd Haroon receives high-level Turkish delegation led by Prof....